۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عبدالشکور سردار خان

حوزہ/ اتحاد و اتفاق کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، پاکستان میں ہمارے دل شیعوں کے لیے کھلے ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر عبدالشکور سردار خان نے 36ویں اسلامی اتحاد کانفرنس کے مہمانوں کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں۔ وزیر خارجہ اور ڈاکٹر شہریاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: یہ کانفرنس اور اس طرح کی تمام کانفرنسیں جن میں مختلف ممالک کے علمائے کرام اور سکالرز اکٹھے ہوتے ہیں، ان کا اتحاد کے میدان میں بڑا مقام ہے۔ پاکستانی قوم کی جانب سے، ہم اتحاد اور اتفاق کے میدان میں آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا: آج ہم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے جو گفتگو سنی وہ بہت اچھی اور مفید تھی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ایک کینسر کی رسولی ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

سردار خان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں دلوں کو اکٹھا کرنا چاہیے، کہا: اتحاد و اتفاق کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، پاکستان میں ہمارے دل شیعوں کے لیے کھلے ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں ہمارے مدرسہ بھی ہیں اور بڑی بڑی مساجد بھی جو اتحاد کی سمت میں کام کر سکتی ہیں اور شیعہ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں اور ہمارے ملک کا وزیر اعظم بھی شیعہ ہو سکتا ہے، میری خواہش ہے کہ میں ایسی صورت حال دیکھوں۔

انہوں نے کہا: اتحاد کے حصول کے لیے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔ ہمیں علاقی سطح پر عملی اتحاد کو آگے بڑھانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .